Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی 76ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 76واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ قائداعظم نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ اسی جماعت کی چھتری تلے ہی قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم اس پاک وطن کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دِلایا۔ پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے۔ لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا۔ اور مسلمانانِ ہند 11 ستمبر 1948 کو اپنے اس عظیم رہنما کی قیادت سے محروم ہوگئے۔

بابائے قوم کی 76 ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کا پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان کی انتھک جدوجہد اور حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل عزم پر فخر ہے جس نے لاکھوں مسلمانوں کی قسمت سنواری، ہم برصغیر کے مسلمان ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لئے ان کی کوششوں کے انتہائی مقروض ہیں جہاں وہ با عزت طور پر اپنے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے ’’اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط‘‘ کے اصولوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، قائد اعظم کی تعلیمات اور رہنمائی پر عمل کر کے ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم تاریخ میں ایک ممتاز رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے تحریک آزادی کی ولولہ انگیز قیادت کی جس کی بدولت دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔

انہوں نے کہا جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم نے ایک قوم کی بنیاد رکھی جہاں ہر شہری متنوع ثقافتوں کے باوجود ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ان کی میراث کا احترام کرتے ہیں اورایک عظیم قوم کیلئے پرعزم جذبے کے ساتھ دور حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قائد کے پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں