Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز مقابلے، جب کھلاڑی آپس میں لڑتے لڑتے رہ گئے

پاکستان اور بھارت جب بھی کسی کھیل کے میدان میں اُترتے ہیں تو اُن کے درمیان مقابلے کے ساتھ ساتھ لفظوں کی جنگ  بھی ہوتی ہے خاص طور پرکرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے کھلاڑی گیند اور بلے سے ہی اپنی مہارت کے جوہر نہیں  دکھائی دیتے بلکہ زبانی بھی ایک دوسرے پر وار کرتے  ہیں

اس سلسلے کا پہلا واقعہ جو یادداشت میں آتا ہے وہ 1992کے ورلڈ کپ میں پاک، بھارت میچ  ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ  پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی بار اسی ایڈیشن میں مدمقابل آئی تھیں،اس میچ میں جاوید میانداد نے بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کی اُچھل اُچھل کر اپیل کرنے کی جو نقل کی وہ آج تک شائقین کرکٹ کو یاد ہے،اُسی اوور میں ان دونوں کھلاڑیوں کی زبانی تکراربھی ہوئی تھی۔

 

اُنیس سو چھیانوے  کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلور کے میدان پر 9 مارچ کو کوارٹر فائنل کھیلا گیا، پاکستانی ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے 288رنز کا تعاقب کررہی تھی، اوپنر عامر سہیل اور سعید انور نے ابتدا میں  بھارتی بولرز کی خوب پٹائی  کی، اس دوران عامر سہیل نے بھارتی فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد کوچوکے لگائے ،ایک اوور کے دوران اُنہوں نے وینکٹیش پرساد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھو ابھی یہ گیند باؤنڈری لائن کے باہر پہنچائی ہے، ایسے ہی کئی چوکے میں تمہیں اور لگاؤں گا ، وینکٹیش پرساد نے عامر سہیل  کی بات کا تو کوئی جواب نہیں دیا مگر اگلی ہی گیند پر اُنہیں بولڈ کرکے بدلہ لے لیا۔

دو ہزار سات میں کان پور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میں بھی شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی،  ہوا کچھ یوں کہ گوتم گھمبیر ایک  رن لینے کے لیے  دوڑے تو  شاہد آفریدی  سے ٹکرا گئے  پھر کیا تھا شاہد آفرید ی کو غصہ آگیا ،  قریب تھا کہ شاید ہاتھا پائی ہو جاتی لیکن شاہد آفریدی نے غصے پر قابو کرتے ہوئے گوتم گھمبیر کو واپس جانے کا اشارہ کیا،  دو ہزار دس میں ایشیا کپ  میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل  تھیں،  پانی کے وقفے کے دوران گوتم گھمبیر نے کامران اکمل کو کچھ کہا تووہ گوتم گھمبیر کے پاس لڑنے پہنچ گئے، یہ دیکھ کر امپائرز بلی باؤڈن فوراً دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آگئے جبکہ دھونی نے بھی گھمبیرکوالگ کیا،

اسی میچ میں دو جگری دوست پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ  کے درمیان تُو تُو میں میں ہوگئی  تھی، یہ واقعہ ہربھجن سنگھ کے شعیب اختر کو چھکا مارنے پر پیش آیا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا کلمات ادا کیے اور کرکٹ شائقین  نے پہلی بار دو کرکٹردوستوں کو میدان میں جھگڑے ہوئے دیکھا،

بھارت میں ہی  بنگلور میں ہونے والے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کامران اکمل اور بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما آپس میں  اُلجھ گئے،   حالیہ برسوں میں  پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز جب بھی کسی میچ میں مدمقابل آتے ہیں تو صرف اپنے کھیل سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتےہیں، لفظوں کی جنگ سے نہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts