Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

خادم حرمین شریفین افطار پروگرام: رمضان المبارک میں 10 لاکھ افراد کو افطار کرانے کا اعلان

سعودی عرب میں وزارتِ اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی جانب سے ’خادم حرمین شریفین افطار پروگرام‘ کے تحت رمضان المبارک میں 61 ممالک میں 10 لاکھ افراد کو روزہ افطار کرانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ عبد اللطیف آل الشیخ کی جانب سے اس اہم اقدام پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مدد اور اسلام و مسلمانوں کی خدمت کے لیے مسلسل حمایت اور کوششوں کو سراہا ہے۔

وزارت کے مطابق رمضان المبارک میں افطار پروگرام کے لیے مختص رقم کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، جو مذہبی اتاشیوں کے دفاتر، ثقافتی مراکز اور دعوت و ارشاد کے ذیلی اداروں کے تعاون سے کیے گئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts