Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

قاضی فائزعیسیٰ پر مبینہ حملہ، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شکایت درج کروادی

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروادی ہے۔

جیونیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا، پولیس نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، پاکستانی حکام نے حملے میں ملوث 23 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں