کراچی میں شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح، وزیراعلیٰ کا ہر ضلع میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے کے نظام میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لیے 28 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں جس میں کراچی کے 8 پولیس اسٹیشنز کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، حیدرآباد کیلئے 9 کروڑ روپے اور میرپور خاص پولیس رینج کیلئے 2 کروڑ 89 لاکھ 58 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

شہید بینظیرآباد اور سکھر کیلئے تین تین کروڑ اور لاڑکانہ کیلئے 4 کروڑ 74 لاکھ 23 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں، ماڈل تھانوں میں عمارتوں کی تزئین و آرائش ہوگی جبکہ باقاعدہ لاک اپ، استقبالیہ اور فیملی ایریا بھی موجود ہوگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts