سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر روڈ چیکنگ کمیٹی کی کارروائیاں جاری، 20 گاڑیوں کا چالان

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر روڈ سیفٹی کمیٹی نے ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

سڑکوں پر اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور غیر معیاری کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 33 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، 20 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور 4 گاڑیاں کو تحویل میں لیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 1,01,400 روپے جرمانہ عائد بھی کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے کمیٹی صوبے بھر میں اچانک چیکنگ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں، حکومت سندھ سخت کارروائی کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ یا ان فٹ گاڑیوں کو سڑکوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام کمرشل گاڑیاں حفاظتی قوانین کی پاسداری کریں، جو قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ٹریفک کو منظم کرنے، حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے گزشتہ روز کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts