کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا، جس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا ہے۔
کالج پرنسپل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دے دیے جائیں گے۔