شہرقائد میں یخ بستہ ہواؤں کا زورٹوٹنےکے سبب دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ اورسردی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 2 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
کراچی شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی سترویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 134 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے,بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے بالائی حصوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر،چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔