Search
Close this search box.
دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ مصنوعات، ڈیوائسز پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، ان مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں ہارڈ ویئر یاسافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیویئریا اسپائی ویئر وائرس کی موجودگی کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹ سائبر سرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرز ایپل کے معاون ایجنٹس یا بھارت میں سروس سینٹرز کا روپ دھار سکتے ہیں، پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلز یا میسجز کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ مراسلے میں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کو تصدیق شدہ ری سیلر سے خریدنے کی سفارش کی گئی ہے، اور مزید کہا گیا ہے کہ خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کی جائے۔

مراسلے میں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیونیکیشن کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاس ورڈ استعمال کیا جائے، اینٹی وائرس ایپلی کیشن بھی لازمی استعمال کی جائے۔ کابینہ ڈویژن نے مراسلے میں ایپل کےآفیشل چینلز سے اپ ڈیٹس لینے کی سفارش بھی کی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں