Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کھیل پاکستان کراچی تازہ ترین

چیمپیئنز ٹرافی 2025، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا کام 30 جنوری تک مکمل کرکے ہینڈ اوور کردیا جائیگا، پروجیکٹ مینجر پی سی بی

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن پر جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ پویلین بلڈنگ والے انکلوژرز پریمیم انکلوژرز میں تبدیل ہو جایئنگے اور نیو پویلین بلڈنگ کے برابر والے انکلوژرز وی آئی پی انکلوژرز میں تبدیل ہو جایئنگے۔ ارشد خان نے کہا کہ 22 اکتوبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوا تھا جو تین ماہ کے اندر 90 فیصد کام مکمل ہوگیا۔

پروجیکٹ مینیجر پی سی بی بلال چوہان نے کہا کہ ڈیجیٹل اسکرین وسیم انکلوژر اور انتخاب عالم انکلوژر کے سامنے لگائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 19 فروری سے قبل مکمل کرلیا جائیگا اور 30 جنوری تک اسٹیڈیم کا کام مکمل کرکے ہینڈ اوور کردیا جائیگا، اسٹیڈیم کا کام طے شدہ بجٹ میں ہی مکمل ہوگا۔

بلال چوہان نے کہا کہ ابھی اسٹیڈیم میں28 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے وہ کرتا ہی رہے گا، پاکستان ترقی کررہا اور کرتا رہے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں