کراچی میں کرم ایجنسی صورتحال پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ شارع فیصل سمیت دیگر اہم مقامات پر دھرنے کے باعث ایئرپورٹ جانے کے راستوں میں رکاوٹ ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے احتجاج کےباعث ایئرپورٹ جانے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں اور راستے بند ہونےکی وجہ سے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے والوں کی فلائٹس چھوٹ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صورتحال کے پیشِ نظر مختلف ایئرلائنز کی جانب سے بورڈنگ میں آدھے گھنٹے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کے تاخیر کے آنے کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔
1.مین شاہراہ فیصل کالا چھپرا جانب ملیر روڈ بند
ٹریفک پولیس کے مطابق مظاہرین نے مین شارع فیصل پر کالا چھپرا کے مقام پر ملیر کی جانب جانے والی سڑک بند کررکھی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کی طرف جانے کیلئے شہر کی جانب آنے شہری کارساز سے ڈرگ روڈ، ملینیم، جوہر چورنگی سے ہوتے ہوئے پہلوان گوٹھ اور پھر وہاں سے ائیرپورٹ کی جانب جاسکتے ہیں۔ اسی طرح ملیر، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور کلفٹن, ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والے حضرات سنگر چورنگی، سے شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ، شمع شاپنگ سینٹر سے شاہ فیصل کالونی برج سے ائیرپورٹ کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔
2.مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی آنے جانے والے دونوں روڈ بند
اسی طرح ملیر 15 برج چڑھائی پر آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں۔ ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔ منزل پمپ سے یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
3.یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا سڑک بند ہے
یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ سے نیپا کی جانب جانے والی سڑک احتجاج کے باعث بند ہے۔ اس مقام پر ٹریفک کو اندرون علاقوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
4.کامران چورنگی چاروں طرف ٹریفک کے لیے بند ہے
کامران چورنگی کے مقام پر چاروں جانب سڑک بند ہے۔ ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی سے اندرون علاقوں کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔
5.مین ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے
مین ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کو بند کیا گیا ہے۔ یہاں پر ٹریفک کو 45 کانگرس سے پی پی چورنگی گرو مندر سے سولجر بازار، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری ،بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی طرف موڑا گیا ہے۔
6.ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں
عباس ٹاؤن کے سامنے ابولحسن اصفہانی روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں کی طرف موڑا جارہا ہے جبکہ رینجر کٹ سے سروس روڈ بجانب پنجاب اڈہ کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
7.انچولی شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ ٹریفک کے لیے بند ہے
انچولی کے سامنے سہراب گوٹھ کی جانب جانے والی شاہراہ پاکستان کی سڑک بھی بند ہے۔ واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو ہسپتال و گلبرگ چورنگی کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
8.فائیو سٹار چورنگی مکمل بند ہے
فائیواسٹار چورنگی بند ہونے کےباعث ٹریفک کو سروس روڈ پر چلایا جارہا ہے۔
9.پاور ہاؤس چورنگی ناگن سے جانب فضل الہی روڈ
پاور ہاؤس چورنگی پر بھی احتجاج کے باعث ٹریفک سروس روڈ پر چلائی جارہی ہے۔
10.شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ کی بجانب سرجانی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے
شمس الدین عظیمی روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
11.نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1بجانب ناظم آباد نمبر2 ٹریفک کے لیے بند ہے
نواب صدیق علی خان روڈ ناظم آباد نمبر 1 کی جانب سے ناظم آباد نمبر2 جانے والی سڑک بند ہے۔ ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
12.میں نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں
میں نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔ ٹھٹھہ والی ٹریفک کو لنک روڈ پورٹ قاسم شہر سے جانے والی ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔