کراچی میں آئی جی سندھ نے ڈی ایل برانچز میں تعینات 26 افسران واہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں تعینات عملے پر مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں، افسران واہلکاروں کو معطلی کے بعد عہدوں سے ہٹاکر بلیک کمپنی گارڈن بھیجنے کا حکم دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلیک کمپنی بھیجے جانے والے 4 انسپکٹرزمیں ایک خاتون بھی شامل، 5 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئی، خاتون سمیت 9 ہیڈ کانسٹیبلزکو بھی بلیک کمپنی گارڈن کمپنی بھیجا گیا۔ 2 خواتین سمیت 6 کانسٹیبلزکو بھی مبینہ کرپشن کے الزامات پر بلیک کمپنی بھیجا گیا۔