Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں ایک بار پھر سردہوائیں چل پڑیں، درجہ حرارت کتنے ڈگری تک گرسکتا ہے؟

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سرد ہوئیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے اور رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام، گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد، گلیات، سوات اور مینگورہ سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی، سب سے زیادہ سردی لیہ میں منفی 11 کی پڑی، اس کے علاوہ راولا کوٹ، کوٹلی اور بارکھان میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صوبے کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ اور مردان میں بارش اور بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4، دیر ، مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 2، چترال، کاکول، دروش میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں