لاس اینجلس آتشزدگی ، ایک اور علاقے میں آگ بھڑک اُٹھی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور ساتھ ہی کیلیفورنیا کے ایک اور علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔ 75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔

کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے, ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔ ادھر لاس اینجلس میں سات جنوری کو بھڑکنے والی آگ قابو میں نہ آسکی، تین مقامات پراب بھی شعلے بھڑک رہے ہیں۔ ایک لاکھ افراد گھر بار چھوڑکرچلے گئے، 87 ہزارکو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے، پیلیسیڈس میں صرف 13 فیصد اور ایٹن میں 27 فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے زیادہ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا۔ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ لوٹ مارکرنے والے درجنوں گرفتار ملزمان کیخلاف چارجزکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts