Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں ٹریفک حادثات میں 600 اموات، سڑکوں پر ہیوی ٹریفک بھی حادثات کی بڑی وجہ ہے، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں سینکڑوں شہری جان سے جاچکے ہیں۔ شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں اضافے کی وجہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کراچی میں تقریباً 600 شہریوں کی ٹریفک حادثات میں اموات ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا رواں سال 6 ہزار 428 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی بھی ہوئے۔ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر اموات موٹرسائیکل سواروں کی ہوئی جب کہ تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے بھی کئی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں پر 24 گھنٹے ہیوی ٹریفک کی اجازت ہے جس میں صنعتی علاقے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ بائی پاس کی طرف سے جو راستے کراچی بورڈ کی طرف جاتے ہیں وہاں پہ ہی زیادہ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی کے حادثات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر کے دوسرے علاقے جیسے کہ شارع فیصل ڈیفنس کلفٹن کے ایریاز وہاں اس طرح کے حادثات بالکل بھی رونما نہیں ہو رہے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں