Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی میں فجرکی نماز پڑھ کر آنے والا نوجوان ڈکیتی کی واردات دیکھ کر شور مچانے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی کے علاقے کورنگی میں نماز فجر پڑھ کر آنیوالا نوجوان شور مچانے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا، نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کر کے جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply