Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

نادرا کی حساس معلومات کے غلط استعمال کی شکایات، پولیس افسران کورازداری برقرار رکھنے کی ہدایت

سندھ پولیس کے بعض اہلکاروں کی جانب سے نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کی شکایات سامنے آ گئیں۔ آئی جی آفس کو نادرا کی حساس معلومات، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کے غلط استعمال کی شکایات موصول ہوئیں

آئی جی آفس کو موصول ہونے والی شکایات میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نادرا کے ڈیٹا سسٹم تک رسائی رکھنے والے آپریٹرز اور پولیس اہلکار اس حساس ڈیٹا کی مطلوبہ رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے ضلع کے تمام سپروائزرز، ڈیٹا آپریٹرز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادرا کی حساس معلومات،سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کی سختی سے رازداری کو یقینی بنائیں۔

نادرا کی حساس معلومات کی رازداری رکھنے میں ناکامی اور ڈیٹا کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں