گزشتہ برس حج کے دوران منی میں 44 انسانی جانیں بچانے پر پاکستانی شہری آصف بشیر کو بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے اس حوالے سے پاکستانی حکومت کو بھی خط موصول ہوگیا ہے۔
آصف بشیر نے حج 2024 میں منی میں 44 انسانی جانیں بچائیں، انہوں نے جن لوگوں کی جانیں بچائی تھیں ان میں 24 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔ بھارتی حکومت نے انہیں 26 جنوری 2025 کو بھارتی سرکاری اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی ہے۔
بھارتی اعلیٰ ترین ایوارڈ کی رپورٹس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور بشمول ڈی جی حج کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور وزارت مذہبی امورسے سفارشات طلب کی ہیں۔
خط کے مطابق وزیر اعظم نے پوچھا ہے کہ کیا ہمار
ے مذہبی امور کی وزارت اور خاص طور پر سعودی عرب میں حج دفتر کے افسران اس واقعہ سے آگاہ تھے؟ کیا دفترخارجہ کو ریاض میں ہمارے سفیر یا جدہ میں قونصل جنرل سے اس واقعہ پر کوئی رپورٹ موصول ہوئی ہے؟
خط کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ دونوں وزارتوں سے درخواست ہے کہ وہ اس واقعہ پر اس ہفتے کے آخر تک ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کریں، اس کے ساتھ ساتھ اپنی سفارش بھی دیں کہ "اس شخص” کی حکومت پاکستان کی جانب سے بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔