Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرکےالیکٹرک کا مرمتی کام،5جنوری کوپانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہو گا

کراچی میں پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرسالانہ مرمتی کام 5 جنوری کو کیا جائے گا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مینٹیننس کام کیا جائے گا

مرمتی کام 5 جنوری صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 12 گھنٹے ہوگا۔مینٹیننس کام کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی

کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹیننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ شہر کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی

ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کام کے لیے درخواست دی گئی ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں