ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ نے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور مختلف پروجیکٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، پی ایس بی میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ یہ جگہ 24 ایکڑ پر محیط ہے اور بہت سی سہولیات یہاں فراہم کی جاسکتی ہیں، پی ایس بی کراچی ڈویژن ایک اچھا ریونیو حاصل کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بہت سے تعمیراتی کام شروع کردیئے ہیں، جو اکیڈمی یہاں چلانا چاہتے ہیں تو ہمیں پروپوزل بھیج سکتے ہیں، ایڈمن بلاک، ہوسٹل، جمنازیم اور سوئمنگ پول کیلئے بجٹ الاٹ کیا چکا ہے۔
محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن پر اپنے تحفظات آئی او سی کو بتا دیئے ہیں، دوسرے ممالک میں کرپشن پر جیل ہو جاتی ہے پی ایس بی کھیلوں کی فیڈریشن کا احتساب کر رہی ہے جو حساب دے گا مستقبل میں اسی فیڈریشن کو فنڈز ملیں گے، انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے اندر بہت زیادہ گروپنگ ہے اولمپئین رانا مجاہد کو ہاکی فیڈریشن کا سیکرٹری تسلیم نہیں کرتے، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ہدایت پر قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔