سال 2024 کراچی پولیس پر کتنا بھاری رہا؟ کتنے افسران و اہلکاروں شہید ہوئے؟

سال 2024 کےدوران کراچی میں پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کےواقعات اور پولیس مقابلوں کے دوران کراچی پولیس کے 11 افسران و اہلکار شہید ہو ئے جبکہ 85 اہلکار زخمی ہوئے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں گلشنِ اقبال، لیاری اور اورنگی ٹاؤن میں پیش آنے والےواقعات میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران ایک اہلکارشہید جبکہ 18 زخمی ہوئے، اپریل سے جون تک کورنگی اور لانڈھی میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی، ان واقعات میں 25 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تیسری سہ ماہی یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا
سمیت 7 پولیس اہلکار مختلف واقعات میں شہید ہوئے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پر قاتلانہ حملہ 7 جولائی کو کریم آباد میں ہوا اس عرصے کے دوران کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ اور دستی بم حملے سمیت مختلف واقعات کے دوران 27 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ سال 2024 کی آخری سہ ماہی اکتوبر سے دسمبرکے دوران سائٹ ایریا اور گلستانِ جوہر میں 5 پولیس مقابلوں میں ایک اہلکار شہید جبکہ 15 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts