Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

ضلع کرم کی صورتحال پر کراچی میں جاری دھرنوں کا چوتھا روز، 12 مقامات پر سڑکوں کی بندش

ضلع کرم کی صورتحال پر کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دئے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 12 مقامات پر دھرنوں کے باعث سڑکیں بند ہیں۔ ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے۔ سڑکوں کی مسلسل بندش سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

1. ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا دیا گیا ہے۔ دھرنے کے باعث نمائش چورنگی ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے۔ ٹریفک کو 45 کانگریس سے پی پی چورنگی گرو مندر سے سولجر بازار، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری ،بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

2. شارع فیصل کالا چھپرا بجانب ملیر

کراچی شہر کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر کالا چھپرا کے مقام پر ملیر کی جانب جانے والی سڑک کو دھرنا دے کر بند کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر سے ائیرپورٹ جانے والی ٹریفک کارساز، ڈرگ روڈ، ملینیم ،جوہر چورنگی جانب پہلوان گوٹھ سے ائیرپورٹ، ملیر، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور کلفٹن, ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والے حضرات سنگر چورنگی، سے شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ، شمع شاپنگ سینٹر سے شاہ فیصل کالونی برج سے ائیرپورٹ کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

3. کامران چورنگی

کامران چورنگی چاروں طرف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی سے اندرون علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

4. ابوالحسن اصفہانی روڈ

عباس ٹاؤن کے سامنے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔ ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف اور رینجر کٹ سے سروس روڈ جانب پنجاب اڈہ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

5. فائیواسٹار چورنگی

فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو سروس روڈ پر چلایا جارہا ہے۔

6. یونیورسٹی روڈ

یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ سے نیپا کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ٹریفک کو اندرون علاقوں کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

7. شمس الدین عظیمی روڈ

شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ جانب سرجانی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف موڑا گیا ہے۔

8. شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ

انچولی کے سامنے شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو اسپتال اور گلبرگ چورنگی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

9. نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی

واب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 سے ناظم آباد نمبر2 کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

10. پاور ہاؤس چورنگی

پاور ہاؤس چورنگی ناگن سے فور کے فضل الہی روڈ کی طرف آنے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہے۔ ٹریفک کو پاور ہاؤس چورنگی سے پہلے شیل پمپ کٹ سے سروس روڈ پر چلایا جارہا ہے جبکہ دوسرا روڈ ٹریفک کے لیے چل رہا ہے۔

11. عائشہ منزل

مین عائشہ منزل آر ائی سی امام بارگاہ کے سامنے چاروں اطراف سے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کو عائشہ منزل برج کے اوپر سے بھیجا جارہا ہے۔

12. کورنگی ڈھائی نمبر

کورنگی نمبر ڈھائی امام بارگاہ کے سامنے لانڈھی کی طرف جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دوسرے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہری پریشانی سے بچنے کیلئے احتجاجی مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور اگر جانا ضروری ہے تو متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور ٹریفک پولیس سے رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1915 پر فون کرکے معلومات حاصل کریں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں