Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار دنیا تازہ ترین نمایاں

پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا بر آمدی اور چین در آمدی ملک بن گیا

پاکستان کے لیے امریکہ سب سےبڑابرآمدی اورچین سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کےساتھ تجارتی توازن پاکستان کےحق اورچین کےساتھ پاکستان کے خلاف ہے۔ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں امریکہ کے لیے پاکستانی برآمدات زیادہ اوردرآمدات کم رہیں جبکہ اسی مدت میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات کم اوردرآمدات کہیں زیادہ رہیں۔ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارت 3 ارب 5کروڑ ڈالرز رہیں۔

جولائی تا نومبر 2024 میں امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات 2ارب45 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اسی مدت میں امریکہ سے درآمدات کا حجم59کروڑ 42لاکھ ڈالرز رہا۔ مالی سال کے پہلے5 ماہ میں امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں 14فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تانومبرمیں پاک چین دوطرفہ تجارت کاحجم7ارب19 کروڑ41 لاکھ ڈالرز رہا، اسی مدت میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 12کروڑ46لاکھ ڈالرز رہیں۔ مالی سال کے پہلے5ماہ میں چین سے درآمدات6ارب7 کروڑ ڈالرز رہیں، جوالائی تا نومبر 2024 میں چین سےدرآمدات میں15فیصد اضافہ ہوا۔ اسی مدت میں چین کیلئے پاکستانی برآمدات میں14فیصدکمی ہوئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں