Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

محکمہ تعلیم سندھ کی نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26-2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔

مزید کہا گیا ہے کہ والدین اور طلبہ کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کےلیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک کی وصول کرنے کی ہدایت پری پرائمری سے لے کر کلاس نویں اور وہ طلبہ جو نویں کلاس سے دسویں میں پروموٹ ہوئے ہیں ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔

مراسلہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبہ کو جاری کیے جائیں۔ جون کے فیس واؤچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کے فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں