سندھ میں غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، محکمہ ثقافت کا نوٹس جاری

ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز سے رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹل اور ریسٹورنٹس مالکان کو آخری مہلت دیدی گئی ہے، محکمہ ثقافت کی جانب سے لائسنس نہ حاصل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ ہوٹل اور ریسٹورنٹ پاکستان ہوٹل اور ریسٹورنٹ ایکٹ 1986 کی دفعہ ایک (5) کے تحت رجسٹریشن کروائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

نوٹس کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ ہوٹل اور ریسٹورنٹس مالکان 31 جنوری تک ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز سے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 اور ضوابط 1977 کے تحت کارروائی عمل میں لائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چلانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts