پنجاب اسمبلی عوامی نمائندوں کی تنخواہ میں نئے اضافے کے بعد پہلی پوزیشن پر

پنجاب اسمبلی  کی جانب سے ارکان  اسمبلی ، صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز اور اپوزیشن لیڈرز کی سرکاری تنخواہوں میں انتہائی غیر معمولی اضافے  کے بعد پنجاب اسمبلی  آخری پوزیشن سے پہلی پوزیشن پر آگئی  ہے ۔

پنجاب اسمبلی کی جانب سے 16 دسمبر 2024ء کو 426 سے 860 فیصد  اضافے سے قبل عوامی نمائندوں کی تنخواہ اورمراعات کے حوالے  پہلی پوزیشن بلوچستان اسمبلی کی تھی ، جس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی، خیبر  اسمبلی ، سندھ اسمبلی  ،آزاد کشمیر اسمبلی ،  سینیٹ آف پاکستان قومی اسمبلی  اور سب سے آخر میں پنجاب اسمبلی  کا نمبر آتا۔

 پنجاب : عوامی نمائندوں کی تنخواہ  میں غیر معمولی  اضافے کے بعد
نئی تنخواہ  روپے اضافہ فیصد اضافہ روپے موجودہ تنخواہ  روپے عہدہ نمبر شمار
960,000 860 860,000 100,000 صوبائی وزیر 1
950,000 660 825,000 125,000 اسپیکر 2
775,000 567 680,000 120,000 ڈپٹی اسپیکر 3
665,000 565 565,000 100,000 صوبائی مشیر 5
665,000 565 565,000 100,000 معاون خصوصی 6
451,000 443 368,000 83,000 پارلیمانی سیکریٹری 7
400,000 426 324,000 76,000 ممبران اسمبلی 8
950,000 850 850,000 100,000 اپوزیشن لیڈر 9
پنجاب اسمبلی نے   16 دسمبر 2024ء  کوعوامی نمائندوں کی تنخواہوں کے نظرثانی بل 2024ء  کی منظوری دی ہے، جس کے بعد عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں426سے 860 فیصد تک غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اپوزیشن لیڈر کی  تنخواہ اورمراعات صوبائی وزیر کے برابر ہیں۔
نوٹ: یہ چارٹ مختلف میڈیا رپورٹس کے اعداد وشمار کی  بنیاد پر انتہائی احتیاط سے  تیار کیا گیا ہے،  اگر کوئی غلطی ہو تو سہواً  ہے۔

پنجاب اسمبلی نے   16 دسمبر 2024ء  کوعوامی نمائندوں کی تنخواہوں کے نظرثانی بل 2024ء  کی منظوری دی ، جس کے  بعد عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں426سے 860 فیصد تک غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی  تنخواہ اورمراعات صوبائی وزیر کے برابر  ہونے کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی تنخواہ میں بھی از خود اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں شامل چارٹ مختلف میڈیا رپورٹس کے اعداد وشمار کی  بنیاد پر انتہائی احتیاط سے  تیار کیا گیا ہے،  اگر کوئی غلطی ہو تو سہواً  ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts