Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کے علاوہ باقی ملک کیلئے ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے ایک بار پھر بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مسلسل 5ویں بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 31 دسمبر کو سماعت ہوگی۔ اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل 4 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے۔ نیپرا نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی جب کہ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو رواں ماہ کے بلز میں دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں