Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پاکستان میں مقامی طور پر ایک اور وینٹی لیٹر کا کامیاب تجربہ، پروڈکشن لائسنس جاری

پاکستان میں مقامی طور پر ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کر لیا گیا ہے جس کی پروڈکشن کا لائسنس بھی جاری ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’میڈ اِن پاکستان‘ وینٹی لیٹر سے مریضوں کی بڑی پریشانی اب دور ہو جائے گی، ’اینووینٹ‘ نامی وینٹی لیٹر ایسنز انڈسٹریز کراچی کا تیار کردہ ہے، جس کے کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام کے مطابق اینووینٹ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے، اینووینٹ کو ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز ڈویژن نے رجسٹرڈ کیاہے۔ حکام نے بتایا کہ ایسنز انڈسٹریز کو وینٹی لیٹر کی لوکل پروڈکشن کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے اور ایسنز انڈسٹریز کو پانچ سال کیلئے پروڈکشن لائسنس جاری کیا گیا، اینووینٹ وینٹی لیٹر کو تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایسنز انڈسٹریز اینووینٹ وینٹی لیٹر تیار اور فروخت کر سکے گی۔ لائسنس ملنے کے بعد ایسنز انڈسٹریز نے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز کر دیا۔ کمپنی حکام نے کہا ہے کہ ایسنز انڈسٹریز مقامی ضرورت کے علاوہ وینٹی لیٹر برآمد کرے گی، اینووینٹ وینٹی لیٹر مکمل طور پاکستانی ماہرین کا تیارکردہ ہے۔

اینووینٹ وینٹی لیٹر کی شیلف لائف پانچ سال ہے جبکہ اینووینٹ وینٹی لیٹر بڑی عمر کے مریض استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر ملکی برآمدات میں اضافے کا سبب بننے گا، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گااور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز عالمی سطح پر ملک کی پہچان بنیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں