Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رواں ہفتے مزید سردی بڑھے گی، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان

کراچی میں رواں ہفتے مزید سردی بڑھے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں ہفتے شہر قائد میں مزید سردی بڑھے گی اور وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے دوسرے شہروں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید ٹھنڈ بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسکردو منفی 7، کالام منفی 6، گلگت، اسلام آباد منفی ایک، پشاور میں 3، لاہور، ملتان 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سڑکیں، مکانات اور درخت برف سے ڈھک گئے اس کے علاوہ شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، کوئٹہ میں پارہ منفی 6، قلات اور زیارت میں منفی پانچ تک گر گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts