Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں زیرحراست ملزم کی ہلاکت کا الزام، مقتول کے ورثاء نے سابق ایس پی کلفٹن و ایس ایچ او کو اللہ کے نام پر معاف کردیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت کے کیس میں تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق ایس پی کلفٹن نیئرالحق، سابق ایس ایچ او و دیگر کے خلاف زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے درمیان صلح نامے کی درخواست منظور کر لی۔ مقتول کے بیٹوں زوہیر معیز اور جنید معیز کی جانب سے صلح کے حلف نامے جمع کروائے گئے۔ مقتول کے ورثاء نے ایس پی نیئر، علی رضا، ثناء اللّٰہ اور فیصل لغاری کو معاف کر دیا۔

نسیم معیز کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزمان کو اللّٰہ کے نام پر معاف کر دیا ہے، ملزمان کے ساتھ عدالت کے باہر ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ورثاء نے کہا کہ ہم ایس پی نیئر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، بغیر کسی دباؤ کے ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے۔

یاد رہے کہ 14 اپریل 2024ء کو درخشاں تھانے میں زیرِ حراست شہری معیز نسیم ہلاک ہو گیا تھا۔ کیس میں سابق ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں، ہیڈ محرر اور چوکی انچارج سی ویو نامزد تھے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں