Search
Close this search box.
جرائم تازہ ترین نمایاں کراچی

شاہ فیصل کالونی میں 3 ڈکیت گرفتار، اسلحہ برآمد،ملزمان کا دوران تفتیش 100سے زائد وارداتوں کا انکشاف

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے پولیس نے 100سے زائد وارداتیں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق وارداتوں کی سینچری مکمل کرنے والے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فون، نقد رقم، موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں نجم، کامران اور مذکر شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش 100سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کی کچھ روز قبل کی سیلز مین کی گاڑی کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہے۔

ملزمان علاقے میں دکانوں پر سپلائی کے لیے آنے والی گاڑیوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد, ٹیپو سلطان، محمود آباد اور الفلاح میں بھی وارداتیں کی ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں