وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ نے کراچی میں پراپرٹی ٹیکس پروجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پراپرٹی ٹیکس پروجیکٹ:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں پراپرٹی سروے کے کام کی بولی کھل گئی ہیں پراپرٹی سروے کا کام دسمبر کے آخر تک شروع کیا جائے گا انہوں کہا کہ پراپرٹی سروے کے مکمل ہونے سے کراچی میں پراپٹی ٹیکس کی رکوری آسان اور بڑھ جائے گی۔
سندھ سولر انرجی پروجیکٹ:
سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ 100 ملین ڈالرز شروع کیا گیا ہے، پروجیکٹ کے تحت سولر پارک کا قیام، سرکاری عمارتوں کی سولرائیزیشن، سولر ہوم سسٹم کے کام ہو رہے ہیں۔
صوبائی وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے بتایا کہ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کو ایک سال یعنی جولائی 2026ء تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی، سولر پارک کے لیئے مانجھند میں اراضی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ این ٹی ڈی سی نے جون 2028ء سے مانجھند سے بجلی کی ترسیل کا عزم کیا ہے انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے لیے سولر پارک کے دو مقامات پر اراضی کے بندوبست کا کام شروع کیا گیا ہے سرکاری عمارتوں کی سولرائیزیشن اس ماہ شروع ہوجائے گی
وزیر توانائی ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ سولر ہوم سسٹم کی ایک لاکھ کٹس کی پہلی کھیپ کل کراچی پہنچی ہے مزید ایک لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی خریداری کا کانٹریٹ دیا گیا ہے۔
سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پانی اور زراعت کے منصوبے 292 ملین ڈالرز سے شروع کیے گئے ہیں ابھی تک 102 ملین ڈالرز جاری ہوچکے ہیں، پروجیکٹ کے تحت واٹر ریسورس مینجمنٹ، واٹر سروس ڈلیوری اور ایگریکلچرل فوڈ ایمرجنسی ریہیبلی ٹیشن کے کام ہونے ہیں۔
کمپیٹیٹو اینڈلوئیبل سٹی آف کراچی (کلک) پروجیکٹ:
صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں کہ کلک پروجیکٹ کے تحت کراچی میں شہری خدمات اور کاروباری سہولیات کو بہتر کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ کلک پانچ سالہ منصوبہ ہے جو مئی 2026ء میں ختم ہوگا کلک 230 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے جس میں ابھی تک 120 ملین ڈالرز جاری ہوچکے ہیں، مختلف ٹاؤنز میں پانچ عوامی مقامات کو ترقی دی گئی ہے۔ تین مزید عوامی مقامات کی ڈولپمینٹ کے ڈوکیومینٹس حتمی مراحل میں ہیں۔
ہائیڈرو ایگرو انفارمیٹکس پروگرام:
صوبائی وزیر جام خان شورو کے مطابق ہائیڈرو ایگرو انفارمیٹکس پروگرام کے تحت کانٹریکٹ دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ فرمز نے اپنی رپورٹس دیدی ہے جو ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ اکرم واہ کی ریہیبلی ٹیشن کی ڈزائن رپورٹ بھی ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کی تھی، اکرم واہ ریسیٹلمینٹ اینڈ سوشل مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد جاری ہے، 1246 متاثرین میں سے 1214 کو ادائیگی فراہم کی گئی ہے بقایا 32 متاثرین کو بھی جلدادائیگی کی جائے۔