Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے منصوبہ تیار، حکومت نے کیا انتظامات کئے ہیں؟

شام کے دارالحکومت دمشق کا ایئرپورٹ نہ کُھلنے کی صورت میں پاکستانیوں کے انخلا کےلیے منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ جیونیوز کے مطابق شام میں پھنسے تقریباً 300 پاکستانیوں کو براستہ بیروت واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے دمشق ایئرپورٹ نہ کھلنے کی صورت میں پاکستانی زائرین کی واپسی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ دمشق ایئرپورٹ نہ کھلا تو بیروت سے واپسی کا آپشن استعمال ہوگا، اس بارے میں حتمی فیصلہ منگل تک ہوسکتا ہے۔ پاکستانی زائرین کےلیے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں