Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

سفاری پارک میں اچانک مرنے والی سونیا ہتھنی کا پوسٹ مارٹم شروع، مئیر کراچی کی ازخود نگرانی

سفاری پارک میں اچانک مرنے والی سونیا ہتھنی کا پوسٹ مارٹم یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈاکٹر غلام مصطفی کی سربراہی میں جاری ہے۔ مئیر کراچی کی جانب سے ہتھنی کے پوسٹ مارٹم کے عمل کی ازخود نگرانی کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مئیر کراچی مرتضی وہاب ہتھنی کے پوسٹ مارٹم کے سلسلے میں ڈاکٹر غلام مصطفی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ کراچی چڑیا گھر کے ڈاکٹر عامر اسماعیل اور ڈاکٹر عابدہ بھی پوسٹ مارٹم کے عمل میں شریک ہیں جبکہ فور پاز ٹیم کے ڈاکٹر عامر خلیل ویڈیو لنک کے ذریعے پوسٹ مارٹم میں رہنمائی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہتھنی کے مخلتف اعضاء لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور بھیجے جائینگے، لیبارٹری رپورٹس آنے پر ہی ہتھنی کی موت کا سبب سامنے آسکے گا۔ اس سے قبل، فور پاز ٹیم کی آمد کے انتظار میں ہتھنی کی لاش خراب ہونے کے خدشہ پر فوری پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق اتوار کی صبح سونیا ہتھنی اپنے کیج میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی اور ہتھنی کی موت ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں ہوئی تھی۔ چڑیا گھر میں دو سال قبل نورجہاں ہتھنی بلڈ پیرا سائیڈ انفیکشن سے مرگئی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں