دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے، بحری جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اطالوی تربیتی بحری جہاز ’’امریگو ویسپوچی‘‘2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے ، امیریگو ویسپوچی کو دنیا کی خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔
اطالوی سفیر، قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا، بحری جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران جہاز کے سینئر افسران نے پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات کی، عملے کو کراچی میں مختلف مقامات کادورہ بھی کرایا جائے گا۔ امیریگو ویسکوچی 2 سال سے دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی کی بندر گاہ پہنچا ہے۔
اطالوی بحری جہاز کی کراچی آمد کے موقع پر اٹلی کی سفیر مارلینا ارملین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس شپ کی پاکستان آمد ہمارے لیے اعزاز ہے۔ پاکستان اور اٹلی میں بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد ہیں۔ اس شپ کا پاکستان آمد کا مقصد خیر سگالی اور ثقافت کا فروغ ہے۔ اٹلی اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
کمانڈنگ افسر کیپٹین جوزف کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ امریگو ویسپوچی اطالوی نیوی کا کروز شپ ہے۔ یکم جولائی 2023 کو شپ ورلڈ ٹور پر روانہ ہوا تھا۔ شپ اطالوی کلچر و روایات کا پاسدار ہے۔ اس کو دنیا کا قدیم اور خوبصورت ترین شپ ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ یہ شپ پاکستان پہلی بار آیا ہے۔ میرا کراچی کا چھٹا وزٹ ہے۔ مجھے کراچی کا فوڈ اور کلچر بے حد پسند ہے۔