Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

ملک میں مہنگائی ہے یا نہیں ؟ آپ کیا سوچتے ہیں؟ عوام کی رائے جاننے کے لیے اسٹیٹ بینک نے سروے جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک میں مہنگائی کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کے لیے سروے جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کے معاشی حالات اور بیروزگاری کے حوالے سے عوامی رائے طلب کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سروے مہنگائی کی توقعات پر عوام کی رائے اور ان کے عام معاشی احساسات جاننے میں مدد دے گا جس سے باخبر فیصلے لینے میں آسانی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے سروے میں درج سوالات:

آپ کے خیال میں ملک کے عام معاشی حالات پچھلے چھ ماہ کے مقابلے میں آج کیسے ہیں ؟
آپ کے خیال میں آج کے مقابلے میں اگلے چھ ماہ کے دوران ملک کے عام معاشی حالات کیسے رہیں گے؟
آپ کی رائے میں اگلے چھ ماہ میں پاکستان میں بیروزگاری کی سطح کیسی رہےگی؟
آپ اور آپ کے گھر والوں کے مالی حالات پچھلے چھ ماہ کے مقابلے میں آج کیسے ہیں؟
آپ کے خیال میں آج کے مقابلے میں اگلے چھ ماہ کے دوران آپ اور آپ کے گھر والوں کے مالی حالات کیسے رہیں گے؟
آپ کے خیال میں بڑی گھریلو اشیا جيسے فرنیچر, فریج, ٹیلی ویژن وغیرہ خریدنےکے لیے پچھلے چھ ماہ کے مقابلے میں یہ وقت کیسا ہے؟
پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ کی دوران اوسطاً 15.3 فیصد مہنگائی ہوئی ہے۔ آپ کے خیال میں آج کے مقابلے میں اگلے چھ ماہ کے دوران عام استعمال کی چیزوں کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟

اگر آپ اس سروے کا حصہ بناچاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لیک پر کلک کر کے سروے کا حصہ بن سکتے ہیں اور اسٹیٹ بینک کو اپنی رائے سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

https://surveyctosbp.surveycto.com/collect/sbp_inflation_expectations_survey?caseid=undefined

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں