Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا کل سے انعقاد، بھارت سے بھی ادیبوں کی شرکت متوقع

صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ نے کہا کہ جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر سے ہوگا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام چارروزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس 2024جشن کراچی کے حوالے سے حسینہ معین ہال میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمدشاہ، انورمقصود، افتخارعارف، نورالہدی شاہ، اور اعجازفاروقی نے خطاب کیا، محمد احمد شاہ نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کاآغاز 5 دسمبر کو کیا جائے گا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا، کانفرنس میں 60سے زائد سیشن رکھے گئے ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کی 70ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

محمد احمد شاہ نے کہاکہ افتخار عارف اور انورمقصود نے اردو زبان کے لیے بہت کام کیا، مودی سرکار نفرتوں کی ایجنٹ ہے، ہندوستان اور پاکستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ، ہم نے ہندوستان سے بھی ادیبوں کو مدعو کیا ہے،عالمی اردو کانفرنس کے بعد کے ایل ایف اور دوسرے فیسٹیول اور کانفرنسز ہونا شروع ہوں گی،

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اردو کے لیے جتنا کام کیا کسی نے نہیں کیا، لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے سترھویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کا افتتاحی اجلاس YMCA گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں