Search
Close this search box.
پاکستان کراچی سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بدستور متاثر، یومیہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟

کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بدستو ر سُست روی کا شکار ہیں جس کے باعث ملکی معیشت اور جی ڈی پی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز، وائس نوٹ بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق سست انٹرنیٹ سے ملکی معیشت اور جی ڈی پی پر منفی اثرات ہو رہے ہیں۔

آئی ٹی ماہرین کا بتانا ہے کہ پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا 60 سے 70 فیصد یومیہ منافع تھری جی اور فور جی نیٹ ورک سے جڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں