Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انٹرنیٹ پرووائیڈرز کے پاس ابھی انٹرنیٹ کی کم اسپید کا کوئی حل نہیں ہے، شہزاد ارشد

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین شہزاد ارشد کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ پرووائیڈرز کے پاس ابھی انٹرنیٹ کی کم اسپید کا کوئی حل نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی پی این سے متعلق درخواست کی تھی کہ رجسٹریشن کا وقت بڑھائیں۔

شہزاد ارشد کا کہنا ہے کہ وی پی این صارفین کی ضرورت ہے، انٹرنیٹ اسپیڈ کے جو مسائل ہیں وہ حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شکایات ہیں کہ کچھ دن سے سوشل میڈیا ایپس صحیح نہیں چل رہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی ترسیل میں حد سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts