Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

کتنی مالیت کے کاروبار، کتنی قیمتی جائیداد؟ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سندھ حکومت نے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک افسران سالانہ اثاثوں کی تفصیلات دینےکےپابند ہوں گے، آئندہ 60 روزمیں اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ محکموں کےذریعےجمع کرائی جائے۔ سندھ سول سرونٹ رول 13 ، 2008 کے تحت تفصیلات طلب کی گئیں ،کتنے روپے نقد ہیں، کتنی مالیت کے کاروبار ہیں،کتنی قیمتی جائیداد ہیں سب بتانا ہوں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیٹا سندھ حکومت اپنے پاس محفوظ رکھے گی، اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں