Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یوسف گوٹھ کراچی میں بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں کے چوری شدہ اسپیئرپارٹس برآمد، 1 ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں گودام سے موٹر سائیکلوں کے چوری کے اسپیئر پارٹس برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق موٹر سائیکل کے 142 چیسز، 1 انجن، 75 پیٹرول ٹنکیاں، 16 سیٹس، 38 ہینڈل، ڈبل اسٹینڈ، رم، بریک لیور، سائلینسر اور مڈ گارڈ شامل ہیں۔

طارق مستوئی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ خاتون سمیت 4 ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برآمد ہونے والے موٹر سائیکلوں کے چیسز نمبر ٹیمپر کیے گئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts