متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے کراچی میں تقریب منعقد کی گئی۔ یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ ایک سے دو ماہ میں پاکستانیوں کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔
کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں یو اے ای کے سفیرحمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی دیگر ممالک کے قونصل جنرلز معزز شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کے دوران یو اے کے قومی دن کی خوشی میں کیک کاٹا گیایو اے ای کے سفیرحمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد زید النہیان پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔
بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای سے سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، ایک سے دو ماہ میں پاکستانیوں کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی، 2 سال سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزا نہیں دے رہا، جسے بھی ویزا لینا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔