Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بچوں کے پارک پر غیرقانونی تعمیرات، سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سےجواب طلب کرلیا

سندھ ہائی کورٹ نے بچوں کے پارک پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر پلاٹوں سے متعلق نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں قیوم آباد میں بچوں کے پارک پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بچوں کے پارک پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔ وہاں پر پلاٹ بنا کر لوگوں کو فروخت کر دیئے گئے۔

وکیل پلاٹ مالک نے موقف دیا کہ ہائیکورٹ کے مقرکردہ کمشنر ناظر کی رپورٹ آ چکی ہے۔ ناظر کی رپورٹ میں تجاوزات کا ذکر نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ناظر نے اپنی رپورٹ میں یہ ظاہر کیا ہے کہ تجاوزات ہیں۔ ناظر نے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن کا بھی ذکر کیا ہے۔ جس نوٹیفکیشن کے تحت پارک پر بنے پلاٹوں کو بغیر لیز قرار دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق چائنا کٹنگ کرکے پلاٹس فروخت کیئے گئے۔

عدالت نے پلاٹوں کی حیثیت سے متعلق کے ایم سی کا نوٹیفیکیشن، بلاک سی اور ڈی کا لے آؤٹ پلان طلب کر لیا۔ عدالت نے 23 دسمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین سےجواب طلب کرلیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts