Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سڑک کنارے کچرا پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، میئرکراچی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں سڑک کنارے کچرا پھینکنے پر 50 ہزار جرمانہ یا 3 سال قید ہوگی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کیے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ یا تین سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے میونسپل انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں، شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ٹیپو برگر اینڈ بروسٹ سمیت تین ہوٹلوں کو عوامی جگہوں پر کچرا پھینکنے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کو پچاس ہزار روپے تک جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts