Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان صحت تازہ ترین نمایاں

پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 50 ہو گئی

خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 50 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کردی ہے۔

ضلع ٹانک کی یونین کونسل ملازئی کی رہائشی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع ٹانک سے رواں سال یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان سے24،سندھ 13،خیبرپختونخوا 11،پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں