مینو بند کریں
Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کے تاریخی ورثہ ورلڈ گلوب کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اسٹیڈیم روڈ تکونہ پارک منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی کے تاریخی ورثہ ورلڈ گلوب کو اسٹیڈیم روڈ تکونہ پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے نیو ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج کے سامنے واقعہ کراچی کے تاریخی ورثہ ورلڈ گلوب کی منتقلی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ ورلڈ گلوب تاریخی حیثیت اورکراچی کا ایک ورثہ ہے اسے1964 میں تعمیر کیا گیا تھا اس وقت کی کراچی انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے عوام کو ایک بہت خوبصورت تحفہ دیا گیاتھایہ وہ جگہ ہے جہاں بیشتر فلمیں اور گانے بھی فلمائے گئے جن میں ایک مشہور گانا بندر روڈ سے کیماڑی بھی شامل ہے لیکن وقت کے ساتھ اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب یہ ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار ہوگیاہے اور اب یہ تاریخی مونومنٹ بی آر ٹی لائن کے سبب مسمار کیا جارہاہے

رضوان عبدالسمیع نے بتایا کہ رضوان عبدالسمیع جناح ٹاؤن کی انتظامیہ نے تمام اداروں کی اجازت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے اس تاریخی ورثہ کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا جائے جس کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر تکونہ پارک کا تعین کیا گیا ہے تاکہ بزرگ نوجوان اپنی آنے والی نسل کو یہ تاریخی ورثہ دکھا سکیں اور اس کی تاریخ بتا سکیں اس کام کیلئے جناح ٹاؤن نے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں جو اس گلوب کالوڈ اس کی فیزیبلٹی اور اس کا روٹ پلان تیار کرے گا جس کے بعد اسے یہاں سے منتقل کیا جائے گا جبکہ منتقلی کا عمل رات میں کرینگےتاکہ عوام کو بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں