Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد معطل ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے بعد معطل ٹرین سروس 4 روز بعد بحال ہوگئی۔ ریلوے حکام نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیوں میں 250 سے زائد مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔

سی ای او ریلوے کے مطابق بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کیلیے کیا گیا ہے

محکمہ ریلویز نے کوئٹہ اسٹیشن پر بم دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس معطل کی تھی۔ جسے 4 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عامر علی بلوچ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ریلوے آپریشنز کو بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں