Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین پاکستان

کراچی سمیت سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،صوبے کے 274 میں 213 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

سندھ میں14 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں 274 پولنگ اسٹیشنز میں سے 213 کوانتہائی حساس، 50 کو حساس اور صرف 11 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
مختلف کیٹگری کی مجموعی طور پر 77 بلدیاتی نشستوں میں سے 40 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے، جن میں سے 38 امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں جبکہ جی ڈی اے کا ایک اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔مختلف کیٹیگریز کی 33 نشستوں پر 175 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 4 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔مختلف کیٹگری کی 4 نشستوں پر درست کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے پر یہ نشستیں پھر خالی رہ گئی ہیں۔
کراچی کی 10 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونگے، جن میں سے 4 یوسی چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 یوسی وارڈ کونسلر کی نشستیں ہیں۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں