Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیمپیئنزٹرافی کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا کام 100 فیصدمکمل، ڈیجیٹل اسکرین نصب، لائٹیں اور کرسیاں بھی لگ گئیں

چیمپئنز ٹرافی کیلیے کراچی اسٹیڈیم کا تمام کام مکمل کرلیا ہے، ڈیجیٹل اسکرین ، فلڈ لائٹس ٹاورز اور بلڈنگ کے کام کے ساتھ پیٹرن انکلوژرز کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ پروجیکٹ منیجر بلال چوہان نے کہا ہے کہ کراچی اسٹیڈیم کا 100 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، اسٹیڈیم میں 30 فٹ چوڑی اور 80 فٹ لمبی ڈیجیٹل اسکرین کے ساتھ تمام چھ کھمبوں پر فلڈ لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو بلڈنگ کو پویلین اینڈ جبکے پرانی بلڈنگ کو کارساز اینڈ کا نام دیا گیا ہے۔

بلال چوہان نے کہا نے کہا کہ ڈیجیٹل اسکرین کے پیچھے بیٹھے تماشائیوں کو تھوڑی پریشانی ضرور ہوگی، اسٹیڈیم کی ہر چیز اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی بلڈنگ میں موجود کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز پلاٹینم باکسرز میں تبدیل ہو جائینگے۔

بلال چوہان نے مزید کہا کہ پارکنگ ایریا 2700 کا بنانا تھا مگر اب 2200 گاڑیاں کھڑی ہوسکے گی، انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی تعداد 28000 ہے، اسٹیڈیم کے بیرونی حصوں پر بھی بیوٹیفیکیشن کا کام کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے بیرونی حصوں پر بھی بیوٹیفیکیشن کا کام کیا گیائے گا، پویلین جے کے ساتھ خالی ایریا پر برانڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی مسلسل ہم سے رابطے میں ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts