Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت23.5 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 34 نمبر پر موجود ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 94 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts